ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویتنام: تیل کے سرکاری ادارے کے سابق سربراہ کے لیے سزائے موت کا حکم

ویتنام: تیل کے سرکاری ادارے کے سابق سربراہ کے لیے سزائے موت کا حکم

Fri, 29 Sep 2017 19:22:37    S.O. News Service

ویتنام29 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ویتنام کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک ملکی عدالت نے پیٹرو ویتنام کے سابق سربراہ نگوین شوان سون کو کرپشن کے الزامات میں موت کی سزا سنا دی ہے۔ سون اس ادارے کے سربراہ سن 2014 سے سن 2015 تک رہے تھے۔ اْن پر 13.6 ملین ڈالر چرانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسی مقدمے میں پیٹرو ویتنام کے جزوی ملکیتی حقوق کے مالک اوشن بینک کے سابق سربراہ ہا وان تھام کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تھام پر الزام ہے کہ اْن کے غلط احکامات کی وجہ سے بینک کو 70 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔ عدالت میں دونوں سابق اعلی اہلکاروں نے اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


Share: